مظلوم کی مدد کرنا شہداء کربلا کی قربانی کا اصل فلسفہ ہے، اصغر علی مبارک نامزد امیدوار قومی اسمبلی ضمنی انتخاب حلقہ این اے60 راولپنڈی
راولپنڈی (پریس ریلیز ) ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوار قومی اسمبلی ضمنی انتخاب حلقہ این اے60 راولپنڈی شہر اصغر علی مبارک نے کہا ھےکہ یوم عاشور حضرت امام حسین علیه السلام اور کربلا کے شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ھے مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ھوۓانہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیه السلام نے ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے میدان کربلا میں لازوال قربانی پیش کی جس کی روئے زمین پر مثال ممکن نہیں۔ ظلم کے سامنے سینہ سپر ہونا اور مظلوم کی مدد کرنا شہداء کربلا کی قربانی کا اصل فلسفہ ہے ۔ اصغر علی مبارک نے کہا کہ محر م کے مقد س مہینے میں با ہمی اختلا فا ت بھلا کر اتحاد و اتفا ق پید ا کر ناچاہیے،انہوں نے کہا کہ اسلا م امن ،محبت اور بردا شت کا مذہب ہے، ھمیں محرم الحرام کی حقیقی روح پر عمل کر نا چا ہیے جو ایثار ، قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے. انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور فر قہ پر ستی کا مقا بلہ کرنے کے لیےبا ہمی اختلا فات کوبھلا کر ایک جا مع حکمت عملی بنا نے کی ضرورت ہے اصغر علی مبارک نے کہا کہ دین اسلام فلاح انسانیت و بقائے انسانیت کا دین ہے جس نے بنی نوع انسان کی معاشی سماجی سیاسی اقتصادی روحانی زندگی کو منظم نظام دیا جسے کربلا کے شہیدوں نے اپنے خون جگر سے سینچا انسانیت کی بقا حق و سچ کا ساتھ دینے میں ہی مضمر ہے اصغر علی مبارک نے کہا کہ بلاشبہ ”اسلام زندہ ہوگیا ہے کربلا کے بعد” جنہوں نے حق کا علم بلند کرتے ہوئے اللہ کی رضا کو مقدم سمجھا انہوں نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے حضور سربسجود ہو کر شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم آل نبیؐ کے جانثاروں میں ہیں انہوں نے کہا کہ حق و سچ کے راستوں پر چلنے والوں نے ہمیشہ اللہ کی رضا کو مقدم سمجھا انہیں اپنی ذات کے لئے کچھ نہیں چاہئے انہیں دنیاوی زندگی کے عیش و آرام نہیں بلکہ مولا کی رضا سے مطلب ہے جس کی عملی مثال شہدائے کربلا ھیں اللہ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو شہدائے کربلا سے حسن سلوک کا درس لینا چاہئے کیونکہ محبت و جانثاری کی اس سے بڑی مثال کسی اور مذہب میں نہیں دین اسلام کے ہر بچے بڑے کی جاں قربان آل نبی پر جنہوں نے اپنی جانیں حق کے راستے پر قربان کر کے اسلام کو زندہ کیا ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ھمارا نصب العین ھے اس عوام پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوار براۓ قومی اسمبلی حلقہ این اے60 راولپنڈی اصغر علی مبارک کو چودہ اکتوبر کو ہاکی کے نشان پر مہر لگا کر منتخب کرے ،


