مریم نواز کا فوارہ چوک میں شوشل میڈیا کنونشن سے آج خطاب، شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری……….
راولپنڈی ( خصو صی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے )
راولپنڈی پولیس نے مسلم لیگ نون کی راھنمامریم نواز کے فوارہ چوک میں شوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات ترتیب دے دیے ھیں راولپنڈی پولیس کے دو ہزار سے زائد افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جبکہ ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ اور لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی پر موجود ہو گی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ عوام کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام الناس کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔ واضح رھے فوارہ چوک کے نزدیک سرکاری ہسپتال واقع ھے جہاں راولپنڈی بھر سے مریضوں کو ایمرجنسی میں منتقل کیا جاتا ھے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بروز اتوار فوارہ چوک میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس موقع پر 05ڈی ایس پیز،23انسپکٹرز،217وارڈن افسران اور 26جونیئر ٹریفک وارڈنز سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ا س حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کا کہنا ھے کہ آج اتوار گیارہ مارچ کو آغاز پروگرام سوشل میڈیا کنونشن سے تااختتام کنونشن فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اسی طرح صدر سے فوارہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو کامران مارکیٹ چوک سے مریڑ چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ مریڑ چوک/ چاندنی چوک سے فوارہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو لیاقت باغ چوک اور کمیٹی چوک سے جانب فیض آباد کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کا کہنا ھے کہ گنجمنڈ ی تھانہ کی طر ف سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو ہملٹن چوک سے جامع مسجد روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح بنی چوک سے فوارہ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو بانساوالہ چوک سے جانب ہملٹن تھانہ گجمنڈی کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ ڈھوک رتہ سے فوارہ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو مسجد کونہ /نورزگڈز کی طر ف ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایاکہ صدر پوڑھی پل کی طرف سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو پل گوالمنڈی سے جانب اکبر آٹو مارکیٹ ڈائیورٹ کیا جائے گاچیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے بتایاکہ ٹریفک کو متبادل راستوںپر رواں دواں رکھا جائے گا راولپنڈی کا فوارہ چوک چھ مصروف شاراہوں کا سنگم ھے ہائی کورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے تجاوزات کے خلاف چند روز قبل آپریشن جاری کیا اور کئی ٹرک سامان ضبط کر لیا ۔ میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کی زیرنگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں لیاقت روڈ, فوارہ چوک, اقبال روڈ, باڑا بازار, تلواڑاں بازار, کالج روڈ پر آپریشن کے باوجود تجاوزات موجود نظر آتی ھیں انسداد تجاوزات عملہ پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ کلیئر کروانے سے قاصر نظر آتے ھیں تاھم ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوز کنندگان کو خبردار کیا گیاھے کہ وہ کسی بھی طرح تجاوزات کے مرتکب نہ ہوں۔واضح رہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر ؔآپریشن جا ری ہے ۔شہریوں نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے انسداد تجاوزات آپریشن کی بدولت ٹریفک روانی میں کافی بہتری آئی ہے تاھم ابھی اس حوالے سے مزید اقدامات اور تجاوزات کے خلاف سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تجاوزات مافیا دوبارہ نہ قبضہ کر سکے آج گیارہ 11مارچ کو راولپنڈی میں مریم نواز کے شوشل میڈیا کنونشن کے حوالے سے تاریخی کاروباری مرکز راجہ با زار فوارہ چوک میں شاندار استقبال کے لیے تیاریاں مکمل ھو چکی ھیں اردگرد بلڈنگ اور روز سنیما ،پارکنگ پلازہ پر دیو قامت خیر مقدمی بل بورڈز ،پینافلکس آویزاں هو گے ہیں یہ حلقہ نواز شریف کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر کے ناا ھل کروانے والے ممبرقومی اسمبلی شیخ رشید کا حلقہ انتخاب بھی ھے نون لیگی راہنماؤں کا کہنا ھے کہ مریم نواز کا استقبال پورا پاکستان دیکھے گا ،ْ2013میں ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا تھا ،ْموجودہ حکومت نے اندھیرے ختم کئے ،ْ حق وباطل کی جنگ میں عوام محمدنوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں ،ْآئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن)کو عوام کامیابی دلوائینگے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نےکہا ھے کہ آج 11مارچ کو مریم نواز کا تاریخی استقبال پورا پاکستان دیکھے گاانہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے۔عمران خان نے ہمیشہ دھرنوں اور پگڑی اچھالنے کی سیاست کی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہ اکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے راولپنڈی میں 3بڑے ہسپتال بنا کر دیئے ۔موجودہ حکومت نے ملک بھر میں عالمی معیارکے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ محمد نواز شریف نے ملک کو موٹروے اور سی پیک جیسے منصوبے دیئے۔ 2013میں ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے،محمد نواز شریف نے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا، عوام کو سستی ترین میٹرو بس دی۔.



