لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان پر 189رنز کی برتری،
دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، تین کھلاڑی اظہر علی حارث سہیل، اسد شفیق، صرف 48رنز پرآوٹ ،
رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے …….لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،انگلینڈ کی 189رنز کی لیڈ کے ساتھ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو48سکور پر تین کھلاڑی آوٹ ہو گئے ،دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکارھے کھانے کے وقفہ پر پاکستان کے ابتدائی بلےباز ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئے تین کھلاڑی اظہر علی حارث سہیل، اسد شفیق صرف 48رنز پر آوٹ ھو گے ،میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 302 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو 319 کے مجموعی سکورپر کیورین 20 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 344 کے مجموعی سکور پر سٹورٹ براڈ بھی 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 363 کے مجموعی سکور پر جیمز اینڈرسن 5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔انگلینڈ کی 189رنز کی لیڈ کے ساتھ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس بار بھی حالات پہلے سے کچھ مختلف نہ تھے اور محض 48سکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔اوپنر بلے باز اظہر علی 11رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے،حارث سہیل 8رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق سٹیورٹ بروڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، محمد عباس، علی حسن علی نے 2,2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے تھے جبکہ حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 اور حسن علی 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیم کیورن نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 174 رنز کے جواب میں برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی پوزیشن بہتر بنائ ۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث کا تاخیر سے شروع ہوا تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی جاری رکھی۔نگلینڈ کے کپتان جوروٹ آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 45 رنز بنا کر 138 کے مجموعے پر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔پتان کے نقصان کے بعد نوجوان بلے باز ڈومینک بیس نے ٹیم کا بیڑا اٹھایا اور ڈیوڈ مالان کے ساتھ مل کر مہمان ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم پہلے روز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شدید مشکلات کا شکار ہوئی اور پہلی اننگز میں صرف 174 رنز بنا سکی جبکہ میزبان ٹیم نے دو وکٹوں پر 106 رنز بنا لیے۔واضح رھے کہ لیڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بظاہر غلط ثابت ہوا اور ابتدائی بلےباز بری طرح ناکام ہوئے۔پاکستان کی جانب سے تیسرا میچ کھیلنے والے امام الحق صفر پر آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد 17 کے اسکور پر تجربہ کار بلے باز اظہر علی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، دونوں بلے بازوں کو اسٹورٹ براڈ نے آوٹ کیا۔حارث سہیل نے کچھ مزاحمت کی اور اسد شفیق کے ساتھ شراکت میں اسکور کو 49 تک پہنچایا تاہم انھیں کرس ووکس نے آوٹ کردیا، وہ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور اسد شفیق نے اسکور کو 62 تک پہنچایا مگر 27 کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔کپتان سرفراز احمد آوٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے جو 14 رنز بنا کر 78 کے مجموعے پر جیمز اینڈرسن کا نشانہ بنے جس کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین کو اسٹورٹ براڈ نے آوٹ کیا، انھوں نے صرف 4 رنز بنائے تھے۔آل راونڈر فہیم اشرف بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور صفر پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس چلے گئے جس کے بعد محمد عامر نے 113 کے مجموعے تک شاداب خان کا ساتھ دیا اور 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔حسن علی نے بھی شاداب خان کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے اسکور کو 156 تک پہنچایا، حسن علی 24 رنز بنا کرووکس کی وکٹ بنے۔شاداب خان نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا اور ٹیم کو 174 کے مجموعے تک پہنچادیا اور 56 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کے برعکس انگلینڈ کے اوپنرز نے 53 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پہلی وکٹ جیننگز کی صورت گری جنھوں نے 29 رنز بنالیے تھے۔لیسٹرکک نے کپتان جو روٹ کے ساتھ اسکور کو 104 تک پہنچایا اور 46 رنز بنائے لیکن دن کے اختتام سے چن لمحے قبل ہی حسن علی کی اچھی گیند پر اپنی نصف سنچری مکمل کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 106 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 68 رنز درکار تھے۔جوروٹ 29 اور ڈومینک بیس صفر پر کھیل رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم میں پہلے میچ کے دوران زخمی ہونے والے بلے باز بابر اعظم کی جگہ نئے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئیں۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم ہاتھ میں فریکچر کے سبب دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے تھے۔عثمان صلاح الدین 2 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم یہ ان کے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ادھر دورہ انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی قومی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پر امید ہے اور دوسری ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کو شکست دے کر کئی برسوں بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے۔لیڈز ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 174 رنز پر آوٹ، انگلینڈ کے 2وکٹوں پر106 رنز،انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں پر 199 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف 25 رنز کی برتری حاصل تھی۔بیس اور ڈیوڈ مالان نے وقفے کے بعد لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن کے اضافے کے بعد محمد عامر نے 28 رنز بنا کر کھیلنے والے مالان کو آوٹ کیا۔ بلے باز بیس محض ایک رن کے فرق سے اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 49 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد 212 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے 21 رنز بنا کر اسکور کو 260 تک پہنچانے میں مدد کی تاہم فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔لیڈز میں کھیل کے دوسرے آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کرس ووکس تھے جنھوں نے 17 رنز بنائے اور 285 کے اسکور پر محمد عباس کا نشانہ بنے۔انگلینڈ نے جب دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا کر پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔بٹلر 34 اور کیوران 16 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث صرف 174 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان نے لارڈز میں سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔لیڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم
سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، محمد عباس ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم؛جو روٹ (کپتان)، اے این کووک، کے کے جیننگ، ڈی جے مالان، جے ایم بیئرسٹو، ایس ایم کیورن، جے سی بٹلر، جے ایم اینڈرسن، ڈی ایم بیس………………..
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان پر 189رنز کی برتری،دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، تین کھلاڑی اظہر علی حارث سہیل، اسد شفیق، صرف 48رنز پرآوٹ ، رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے




