لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، سینئربھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ..…
اسلام آباد (رپورٹ :اصغر علی مبارک سے )
بھارتی سفارتخانے کے سینئر سفارتکار کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ایک خاتون شہری کے شدید زخمی ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ 25 جنوری 2020 کو لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 21 سالہ لائبہ زوجہ نقیب سکنہ گاؤں سیریاں شدید زخمی ہوئیں۔قابض بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو دانستہ نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا گیا کہ ایسے احمقانہ اور بے حسی پر مبنی بھارتی اقدامات نہ صرف 2003 کے جنگ بندی معاہدے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدارکی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ یہ واقعات خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔زور دیا گیا کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، سینئربھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ….
Asghar Ali Mubarak


