فٹبال ورلڈ کپ ، کوارٹر فائنل مرحلے کا آج سے آغاز..یوراگوئےکا مقابلہ فرانس ، بیلجیئم کی ٹیم برازیل سےٹکراۓ گی ، فٹبال ورلڈ کپ کے حصول کی جنگ سے ارجنٹائن، پرتگال،اسپین، ،جاپان ، میکسیکو ٹائٹل دوڑ سے باہر ھوچکی …..
رپورٹ ؛اصغر علی مبارک
روس میں جاری 21ویں فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جہاں یوراگوئے کی ٹیم فرانس اور بیلجیئم کا برازیل سے ہو گا۔ فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں اور عالمی ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے اور اب ایونٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے صرف 8 میچز باقی ہیں۔21ویں فٹبال ورلڈ کپ میں بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں اور دفاعی چیمپیئن جرمنی کے بعد لیونل میسی کی ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے ساتھ ساتھ اسپین، ایشیائی ٹیم جاپان اور میکسیکو کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔پہلا کوارٹر فائنل فرانس اور یوراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاآج سے ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہو گا جہاں دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے کوارٹر فائنل میچ میں یوراگوئے کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔دوسرا کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کو 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کا چیلنج درپیش ہوگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنل میچز ہفتہ کو کھیلے جائینگے جہاں تیسرا کوارٹر فائنل میچ سوئیڈن اور 1966 کی عالمی چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان روس اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔آج دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم اور برازیل کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی کوارٹر فائنل مرحلے کے اختتام پر میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔21ویں فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ فٹبال کے نئے عالمی چیمپیئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہو گا۔