عید الفطرکے موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہداکے اہل خانہ سے ملاقات ….؛(اصغرعلی مبارک سے)……………. عید الفطرکے موقع پر شہداکے اہل خانہ سے ملاقات کے سلسلہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بیگم سی او اے ایس نے آج کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن محمد سعد بن امین شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو مادر وطن کی خدمت میں ان کی قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنا پاک فوج اور قوم دونوں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔ قوم ہمیشہ ان بہادر بیٹوں اور ان کے بہادر خاندانوں کی مقروض ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی، شہدا اور ان کے اہلخانہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا نے جانوں کی قربانی دے کر مادر وطن کا دفاع کیا، اپنے ہیروز کی قربانیاں پاک فوج اور قوم دونوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم ان بہادر بیٹوں اور ان کے جرات مند خاندانوں کی مقروض ہے شہدا کے اہل خانہ نے عید کے دن ان کے ساتھ رہنے پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔