شین وارن دنیا کے عظیم کھلاڑی تھے۔وقار یونس و دیگر کا تقریب سے خطاب۔۔۔۔راولپنڈی (رپورٹ۔اصغرعلی مبارک سے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ شین وارن دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے شین گراوٴنڈ اور گراوٴنڈ سے باہر بہترین انسان تھے یاسر شاہ کو مشکل کا سامنا جب ہوا تو شین وارن نے ان کی مدد کی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کی یاد میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر آسٹر یلیا کے صحافی جیف لیمن ، ملینڈا فریل ،سنیر صحافی عبد المحیی شاہ، آصف نوید نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن ذوالفقار بیگ، رضوان الحسن جوجی، شاکر عباسی، ناصر اسلم راجہ، سعد عباسی، رضوان ڈھلوں، تراب نقوی، ارفع فیروز، بابر عباسی، اضغر علی مبارک ، امبر علی، روزینہ، سید نمود مسلم ، عبد الجار فیصل ، ناصر نقوی ، رانا تنویر ،زین ملک بھی موجود تھے ، تقریب میں کھیلوں سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیااور میڈیا باکس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی راولپنڈی ٹیسٹ جے دوران پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں شین وارن کی تصویر بھی آویزاں کی گئی ۔ وقار یونس نے کہاکہ کھلاڑیوں کی ہمیشہ مدد کرنے کے لیے شین وارن پیش پیش ہوتے تھے سنیر سپورٹس جرنلسٹ عبد المحی شاہ نے کہاکہ شین وران جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی کرکٹ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک عظم انسان بھی تھے۔





