ملی نغمے قوموں کی بیدار روح کی علامت” وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شکیل اصغر کا ملی نغمہ ‘تو شان ھے ”ایمان ھے ”پہچان ھے پاکستان تو میری جان ھے، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

.

اسلام آباد ( رپورٹ :اصغر علی مبارک سے )ASGHAR MILI
ملی نغمے قوموں کی بیدار روح کی علامت ہوتے ہیں،ان نغموں میں قوموں کے عزم و حوصلے کی عکاسی ہوتی ھے ،وطن عزیز پاکستان سے عقیدت اور محبت سے لبریز ملی نغمہ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شکیل اصغر کا لکھا اور گایا گیا ملی نغمہ پاکستان ٹاپ ٹونٹی ملی نغموں میں اپنے اپتدا ہی میں پسندیدگی کے ا عتبار سے چارٹ میں شامل ہوگیا ھے ،،میڈیا آرٹس کمیو نیکیشن ماس کام کے سوشل میڈیا سروے کے مطابق شکیل اصغر کا لکھا اور گایا گیا ملی نغمہ ‘تو شان ھے ”ایمان ھے ”پہچان ھے پاکستان تو میری جان ھے،کو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ، پاکستانی وزارت خارجہ نے یوم آزادی تقریبات کیلئے تیارکردہ خصوصی ملی نغمہ تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی فراہم کردیاگیاھے جس قائد اعظم ،علامہ اقبال کے افکار کو 14 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے تیار کیا گیا ھے وزارت خارجہ نےیہ ملی نغمہ خصوصی طور پر اس وقت تیارکیاہے جب نوجوانوں کی پسندیدہ سیاسی قیادت عمران خان وزیر اعظم کے منصب پر جلوہ افروز هو رھے ھیں عمران خان کی شیروانی والی تصویر بھی دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو بھیج دی گئی ھیں وزارت خارجہ کا یوم آزادی تقریبات کیلئے تیارکردہ خصوصی ملی نغمہ سفارتخانوں /ہائی کمیشنز اور قونصل خانوں میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ اس نغمے کی ایک خصوصی بات یہ ہے کہ اسے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شکیل اصغر نے تحریرکیاہے اور اُن ہی کی آواز میں یہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو یہ نغمہ دکھانے کیلئے خصوصی تقریب اور سکرین کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے بتایااس خوبصورت نغمےکی سی ڈیز ریکارڈنگ میڈیا کو بھی فراہم کی گئی ہے جو 14 اگست کی خصوصی نشریات میں پیش کی جائےگی۔لہو گرما دینے والے پاکستان کے ٹاپ ٹین ملی نغموں اس خوبصورت کاوش کے خالق میں اور ان کے خالق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ناسا شکیل اصغر نے خصوصی انٹرویو بتایا کہ یوم آزادی پر خصوصی ملی نغمہ ‘تو شان ھے ”ایمان ھے ”پہچان ھے پاکستان تو میری جان ھے،، تمام پاکستانی نوجوانوں کیلئےقائد اعظم ،علامہ اقبال کا پیغام ھے جس سے پاکستان کے سافٹ امیج میں اضافہ ہوگا واضح اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان بھر میں جشن منانا شروع ہوجاتا ھے ، پاکستان کی آزادی کا جشن ہو اور ملی نغموں کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن نہیں،نغمے کیف و سرور کا موجب بنتے ھیں ملی نغمے جب بھرپور ملی جذبے کے تحت لکھے اور گائے جائیں تو روح کو سرشار کر جاتے ہیں. یہ ملی نغمے جشنِ آزادی پاکستان کا لازمی حصہ بن چکے ھیں کوئی شک نہیں کہ یہ” ملی نغمے قلب کو گرما دیتے اور روح کو تڑپا دیتے ہیں.”ان ملی نغموں میں پاکستان کے لیے محبت کا اظہار واضح نظر آتا ھے ، جذبہ حب الوطنی سے سرشار ایسے ہی کئی شاہکار دھنوں سے مزین ملی نغمے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ھیں شکیل اصغر کا لکھا اور گایا گیا ملی نغمہ ‘تو شان ھے ”ایمان ھے ”پہچان ھے پاکستان تو میری جان ھے،، ایک خوبصورت اضافہ ھے،پاکستان کی آزادی سے لے کر اب تک ملی اور قومی ترانوں کا ایک بہت بڑا خزینہ جمع ہوچکا ہے شکیل اصغر کا ملی نغمہ اس خزانے کی زینت بن چکا ھے نسل در نسل منتقل ہونے والے ملی نغموں کے خزانے میں پسندیدگی کے ا عتبار سے ٹاپ ٹین بہترین ملی نغموں کی تفصیل کچھ یوں ھے …شکیل اصغر کا لکھا اور گایا گیا ملی نغمہ ”’تو شان ھے ”ایمان ھے ”پہچان ھے پاکستان تو میری جان ھے،، ”شاعرصہبا اخترکاملی نغمہ ”میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے” محمدعلی شہکی نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا..نامورشاعرمسرور انور کا ملی نغمہ ”ہم زندہ قوم ہیں ”کو تحسین جاوید،امجد حسین اور بینجمین سسٹرز نے مشترکہ طور پر گایا، مشہور شاعر،سفرنامہ نگار،ادیب جمیل الدین عالی اردو کے مشہور ملی نغموں میں” میرا انعام پاکستان،جُگ جُگ جیے میرا پیارا وطن”، جیوے جیوے جیوے پاکستان، اے وطن کے سجیلے جوانو، سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد و دیگر عظیم پاکستانی گلوکاروں اور موسیقار قوال استاد نصرت فتح علی خان نے گایا ہوا ، معروف شاعرکلیم عثمانی کا ملی نغمہ” یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے” کو شہنشاہ غزل گلوکار مہدی حسن نےاپنی جادوئی آواز میں عوام الناس تک پہچایا،معروف نغمہ نگارشاعرومیزبان منظور احمر کا یادگار ملی نغمہ ”روشن میری آنکھوں میں وفا کے جودیے ہیں”کو ملکہ ترنم نور جہاں نے وطن کی محبت میں ڈوب کر گایا ،استاد امانت علی خان کا گایا ہوا خوبصورتملی نغمہ بھی حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے یادگار ملی نعمےکےشاعرساقی جاوید ہیں. یہ نعمہ سریلی دھنوں اورمیٹھی آواز کا حسین امتزاج ہے.جھنڈے کے موضوع پر ایک اور ملی نغمہ ”ہمارا پرچم ”یہ پیارا پرچم ”گلوکارہ ناہید اختر نے گایاجو شاعر سیف زلفی نے لکھا ،یہ ملی نغمہ سرکاری سطح پر ہونے والے مقابلے میں پہلی پوزیشن پررہا ،شوکت تھانوی صحافی،ناول نگار،ڈرامہ نگار،افسانہ نگار،ادیب اور شاعر کا لکھا ہوا مشہور ملی نغمہ ”چاند روشن چمکتا ستارہ رہے” گلوکارہ زرقا کی مدھر آواز میں گایا گیا،ملی نغمہ ”یہ دیس ہمارا ھے ” کو افشاں احمد اور نسیم بیگ نے مشترکہ طور پر گایا ملی نغمہ کو شاعر بشیر فاروقی نے لکھا جبکہ موسیقار سہیل رانا نے اس کی دھنیں ترتیب دیں. نامورشاعر شاعر صابر ظفر ملی نغمہ ” میری ذات ذرہ بے نشاں ہے”اے جواں اے جواں ہے.” کو مشہور وزمانہ آواز بینڈ کے گلوکار ھارون اور فاخر نے اپنی سریلی آواز میں گایا جو آج بھی بے حد مقبول ہے.حمایت علی شاعر کا لکھا ہوا تاریخی ملی نغمہ”جاگ اٹھا ہے سارا وطن ”آج بھی مقبول ملی نغمے کوگلوکار مسعود رانا اور شوکت علی نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا. دیگر مقبول عام ملی نغموں میں دل دل پاکستان”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں”ہم زندہ قوم ہیں”اے وطن میرے وطن پیارے وطن”یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران”چاند میری زمیں پھول میرا وطن”سوہنی دھرتی”ایسی زمین اور آسماں”یہ وطن تمہارا ہے”یہ پاک و روشن وطن ہمارا”نئے دنوں کے مسافتوں کو اجالنا ہے”کی مقبولیت آج بھی برقرار ھے