سینٹ جوزف کیتھڈرل لالکٹرتی راولپنڈی ڈایوسیس میں بین الکلیسیائی دُعائیہ تقریب برائے تحفظ کرونا وائرس

راولپنڈی ( اصغر علی مبارک سے )سینٹ جوزف کیتھڈرل لالکٹرتی راولپنڈی ڈایوسیس میں بین الکلیسیائی دُعائیہ تقریب برائے تحفظ کرونا وائرس کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت رومن کاتھولک چرچ کے آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (بشپ آف اسلام آباد / راولپنڈی) نے کی اور اُن کے ہمراہ ریورند فادر جیکب جوزف ڈوگرا، فادر سر فراز سائمن، فادر انتھن الیاس، فادر کامران ڈئینل بھی موجود تھے جبکہ دیگر چرچ آف پاکستان اور دوسری کلیسیاؤں کے رہنماؤں نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی جن میں ریورنڈ پاسٹر عمانوئیل لارین، ریورنڈ خرم شہزاد، ریورنڈ حنوک ڈیوڈ، ریورنڈ نوبل جان اور ریورنڈ قیصر ندیم شامل ہیں۔
دُعا ئیہ تقریب کا آغاز زبور گا کر کیا گیا اور کلام مُقدس سے کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی تلاوت کی گئی جس کے بعد آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ ہمیں خُداوند یسوع مسیح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے متحد ہونے، مل کر دُعا کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے سے کرونا جیسے خطرناک وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی قیادت سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور حکومت کی طرف سے جاری کی گئی تمام ہدایات پر خود بھی عمل کرے اور پوری مسیحی قوم کو اِس مشکل گھڑی میں حکومت ِ پاکستان کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے تاکہ جلد سے جلد اِس خطرناک وائرس پر قابو پایا جا سکے۔ عبادتی تقریب کے اختتام پر آرچ بشپ نے تمام مذہبی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک پاکستان اور پوری دُنیا کی سلامتی کے لئے خصوصی دُعائیں مانگیں