سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا Sri Lanka beat Pakistan to win the Hong Kong Super Sixes tournament
سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
……… (اصغر علی مبارک)….ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ سری لنکا نے 3وکٹوں سے میچ جیت کر سپرسکسز چیمپیئنز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔









پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 73رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس کی پوری ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں سری لنکا نے 5اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔مونگ کوک میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی اوور میں ہی گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34، دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے 2،2، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہےاس سے قبل ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل 4میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے بعد یو اے ای، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو شکست دی۔ مونگ کوک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسری جانب سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرایا۔ ہانگ کانگ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا نے مقررہ 6 اوورز میں 107 رنز بنائے، آسٹریلیا کے ڈینئل کرسچن 42 اور جیک ووڈ 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔واضح رہے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 3وکٹ سے ہرا دیا، 104رنز کا ہدف سری لنکا نے ایک گیند قبل 3وکٹ پر حاصل کرلیا، سری لنکا کے سندون ویراکوڈی 50رنز بنا کر نمایاں رہے ،دھننجایالکشن24اورنمیش ویموکھتی نے 12رنز سکور کئے۔ اس سے قبل، پاکستان نے ہانگ کانگ سپرسکسز کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اوورز میں 105 رنز اسکور کیے، محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 6 اوورز میں 88 رنز ہی بناسکی، پاکستان کے حسین طلعت نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے آصف علی کی 8 گیندوں پر 32 اور اخلاق احمد کی 10 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا، کپتان فہیم اشرف نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنسنی خیزی سے بھرپور ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز یکم نومبر ہوا ،
سال 1992 سے 2017 تک شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھنے والے ہانگ کانگ سپر سکسز کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کی کرکٹ کی میراث 1842 میں رکھی گئی تھی، جب پہلا آفیشل گیم کھیلا گیا تاہم نسبتاً چھوٹے سائز کے باوجود اِن مقابلوں نے کئی مینز اور ویمنز ٹیموں نے شرکت کی۔ کرکٹ ہانگ کانگ جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رکن ہے اعلان کیا تھاکہ 7 سال کے وقفے کے بعد ایونٹ کے تیز ترین فارمیٹ کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے 6 رکنی پاکستانی ٹیم میں کپتان فہیم اشرف ,آصف علی، عامر یامین، دانش عزیز، حسین طلعت، شہاب خان اور محمد اخلاق شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا پاکستان ٹیم پول ’سی‘ میں انڈیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ شامل تھا۔
. (Asghar Ali Mubarak)….Sri Lanka defeated Pakistan in the final of the Hong Kong Super Sixes. Sri Lanka won the match by 3 wickets and won the Super Sixes Champions title.
Batting first, Pakistan set a target of 73 runs, the entire team of green shirts got out by scoring 72 runs in the allotted 6 overs, in response, Sri Lanka achieved the target in 5 overs. In the final of the event played in Mongkok, Sri Lanka tossed After winning, decided to field first, 2 players of green shirts returned to the pavilion in the first over.
Apart from Muhammad Akhlaq, no batsman from Pakistan side could compete with Lincoln bowlers, he played an innings of 48 runs, among other batsmen, captain Faheem Ashraf 13, Aamir Yameen 6, Asif Ali Safar while Hussain Talat proved to be a guest of one run.
On behalf of Sri Lanka, Sandoon Werakudi scored 34 runs, Dhananjaya Lakshan and Thirandu Rathnayake scored 2, 2 each, captain Lahuru Madhushanka scored 19 runs while Faheem Ashraf took 2 wickets on behalf of Pakistan.
It should be noted that earlier in the Hong Kong World Super Sixes tournament, Pakistan qualified for the final by winning 4 matches in a row, Pakistan defeated UAE, South Africa and Australia after India. In the match played in Mongkok, Pakistan defeated Australia by 4 wickets in the first semi-final and reached the final of the event. On the other hand, Sri Lanka won the tournament by defeating Pakistan by 3 wickets in the final. Pakistan defeated Australia by four wickets after a thrilling match. In the semi-final of the event being played in Hong Kong, Pakistan team captain Faheem Ashraf won the toss and invited Australia to bat first. Australia scored 107 runs in the allotted 6 overs, Daniel Christian of Australia scored 42 runs and Jack Wood scored 36 runs. It should be noted that in the second semi-final, Sri Lanka defeated Bangladesh by 3 wickets. Sri Lanka achieved the target of 104 runs with 3 wickets before one ball. . Earlier, Pakistan defeated South Africa by 17 runs in the quarter-finals of the Hong Kong Super Sixes to reach the semi-finals. In the quarter finals, Pakistan scored 105 runs in 6 overs while playing first, Muhammad Akhlaq played an innings of 53 runs off 16 balls. In reply, the South African team could only score 88 runs in 6 overs, Hussain Talat of Pakistan took two wickets. Pakistan achieved the target in the last over thanks to Asif Ali’s aggressive innings of 32 runs off 8 balls and Akhlaq Ahmed’s 32 runs off 10 balls. Captain Faheem Ashraf played an innings of 19 runs. The sensational Hong Kong Sixes tournament began on November 1.
The Hong Kong Super Sixes that captivated fans from 1992 to 2017 has been revived. Hong Kong’s cricketing heritage dates back to 1842, when the first official game was played, but despite its relatively small size, these competitions were attended by many men’s and women’s teams. Cricket Hong Kong, which is a member of the International Cricket Council (ICC), announced that the fastest format of the event is being revived after a gap of 7 years. The 6-member Pakistani team for the Hong Kong Sixes tournament includes captain Faheem Ashraf, Asif Ali, Aamir Yamin, Danish Aziz, Hussain Talat, Shahab Khan and Mohammad Akhlaq. The 12 teams participating in this tournament were divided into 4 groups, Pakistan team was included in Pool ‘C’ along with India and United Arab Emirates (UAE).




