دی اسمارٹ سکول دانیال کیمپس کی طالبہ حجاب زاہرہ کی سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن ۔۔۔۔۔راولپنڈی (پریس ریلیز )راولپنڈی کے دی اسمارٹ سکول میں سالانہ امتحانات کے بعد نتائج کا اعلان کرنے کے لیے یوم والدین پر تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کی طرف سے کوروناوائرس سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتے ہوئے والدین کو تقسیم اعزازات میں شرکت کی دعوت دی گئی سماجی شخصیت ڈاکٹر اسد علی کی بیٹی حجاب زاہرہ نے91فیصد سے ذائد نمبروں کے ساتھ سکول بھرمیں کلاس گریڈ سکس میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیا جبکہ بتول زاہرہ کو نرسری کلاس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا











