دھرنا:سپریم کورٹ بار الیکشن کیلئے پولنگ آج۔۔ مقام تبدیل…

.۔اصغر علی مبارک ).آزادی مارچ اور دھرنے کے باعث سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےآج جمعرات 31اکتوبر 2019 سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا مقام تبدیل کردیاگیا ہے ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متوقع دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کے احاطہ میں پولنگ نہیں ہوگی ۔وکلا کی آسانی کیلئے سپریم کورٹ کی جگہ دو مقامات اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطہ میں پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے ، جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ بار کے ارکان وکلا اپنی آسانی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ یا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ جاکر اپنا ووٹ ڈال سکیں گےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج جمعرات 31اکتوبرکو ہونگے۔ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ کے امیدواروں کے درمیان اسخت مقابلہ متوقع ہے بار کے انتخابات میں مجموعی طور پر 3162 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔تین اہم عہدوں کیلئےچھ امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پنجاب میں وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہ نواز اسماعیل گجر کوالیکشن کا پرائزنڈنگ افسر مقرر کیاگیا ہےصدر سپریم کورٹ بار کےعہدے کیلئے شعیب شاہین اور سید قلب حسن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا، پنجاب سے نائب صدرکے عہدے کیلئے غلام مرتضیٰ چودھری اور ایم یونس خان نول، سیکرٹری کے عہدے کیلئے شمیم الرحمان ملک اوراحمد شہزاد فاروق رانا کے درمیان مقابلہ ہوگا، پنجاب سے ایگزیکٹو عہدےکیلئے 7 امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیںصدر کے عہدے کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے قلب حسن اور حامد خان گروپ کے شعیب شاہین کے درمیان مقابلہ ہے