بحریه ٹاؤن تیسری انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپین شپ میں ہانگ کانگ کی لیوٹزلنگنےکی جیت ۔ مصری پلیئر پہلی گیم میں 10-.12،سے کامیابی کے بعد دوسری گیم میں -6-10سے آگے تھی کہ اچانک بجلی بند ہو گئی جس سے گیم کا مومینٹم ٹوٹ گیا- فائنل میں مصرکی آمنہ یسرے کو شکست
اسلام آباد—اصغر علی مبارک…
بحریه ٹاؤن تیسری انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپین شپ ہانگ کانگ کی جواں سال پلیئر لیوٹزلنگنےنے جیت لی ۔ فائنل میں مصرکی رائزنگ سٹار آمنہ یسرے کو شکست دی .ایک موقع پر مصری پلیئر پہلی گیم میں 10-12،سے کامیابی کے بعد دوسری گیم میں -6-10سے آگے تھی کہ اچانک بجلی بند ہو گئی جس سے گیم کا مومینٹم ٹوٹ گیا ابھی گیم سٹارٹ ہی ہوئی تھی کہ دوبارہ بجلی بند ہو گئی،جس پر ریفری نے میچ روک دیا جس کا فائدہ ھونگ کانگ کی پلیئر کو ہوا ور ان کو کھل میں واپس آنے کا موقع ملا اور نہ صرف گیم جیتی بلکے میچ بھی اپنے نام کیا ،حالانکہ بحریه ٹاؤن کا دعوی ہنے کہ بحریه ٹاؤنمیں بجلی بند نہیں ہوتی اور آج صرف بحریه ٹاؤنمیں مصری پلیئر جیتا ہوا میچ ہار گئی ،،جسکا پلیئر کے ساتھ آئے پلیئر نے بھئی کیا ، مصرکی رائزنگ سٹار آمنہ یسرےکو 43منٹ میں 10-12، 12-10،11-7اور 11-6سے شکست ہوئی جبکہ ھونگ کانگ کی لیوٹزلنگنے نے 15ہزارامریکی ڈالر کا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ میچ کے دوران آمنه یسرے مومینٹم ٹوٹنےپر زخمی ہنے پرکورٹ سے باہرچلی گئی اور پھر طبی امداد کے بعد دوبارہ کھیلنے کیلئے آئی.مگر وہ کھیل پیش نہ کر سکی جس کا سٹارٹ لیا تھا،مصرکی رائزنگ سٹار آمنہ یسرےنے چیمپئن شپ میں دو اپ سیٹ فتوحات سے ہاٹ فوریٹ کا عزاز حاصل کر لیا تھا .فائنلکے موقع پرپاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹر ی
. عامرنواز، چیئرپرسن آرگنائزنگ کمیٹی مسزسطوت بابر ، جی ایم سفاری کلب رشید ملک ،فیڈرل سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر زاہد خان ،سیکرٹر یسید محمد یاسین ہاشمی اور چیئرمین فسجا اصغر علی مبارک ، انٹرنشنل ریفری جمشید گل ،اظہر گل،جمیل خانزدہ ،فہیم گل ،محمد فیاض ،محمّد عمران،عاسم امین ،قاضی ندیم،،پلیئر ماریا طور نادینہ شاہین ،مینا ناصر سعدیہ گل سامنا شوکت،مقدّس اشرف،انعم مصطفیٰ،ظہب خان،سممر انجم ،فائزہ ظفر زویا خالد ،روشنا محبوب ،نہا کمال ،کٹر یلینا ،فرح مومن،مدینہ ظفر،اوردیگرمہمان بھی موجودتھے۔ ۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور(ر) محمدالیاس نے چیئرمین بحریه ٹاؤن ملک ریاض کا پیغام پرھٹنے ہوے کہا کہ ھم کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے کہا بحریہ ٹائون قومی وبین الاقوامی کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا اور یہ مسلسل تیسرا بین الاقوامی ویمن سکواش ٹورنامنٹ ہے جس میں انتہائی شاندار کھیل دیکھنے کاموقع ملا۔ انہوں نے فائنل کھیلنے والی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہارجیت کھیل کاحصہ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی کامیابی میں انتظامیہ کے ساتھ میڈیاکابڑاکردار ہے جنہوں نے بہترین کوریج دی۔ اس موقع پرفاتح کھلاڑی لیوٹزلنگ نے کہاکہ ٹورنامنٹ جیت کربہت خوش ہوں، آمنہ بہت اچھاکھیلی اور زبردست مقابلہ رہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کیلئے انتہائی پرامن ملک ہے۔ آمنہ یسری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دوسری بارآئی ہوں، یہاں ماحول اور بہترین مہمان نوازی ملی، آئندہ بھی اگر موقع ملا تو پاکستان ضرور آئوں گی



