…ا مریکی سفارتخانےکی گاڑی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ جاں بحق،گاڑی امریکی ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہے تھے۔
اسلام آباد ؛(اصغر علی مبارک سے )Kohsar-Accident-ISB-Still-07-04امریکی سفارتخانے کے ایئراتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کوٹکر ماردی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ جاں بحق ہوگیا۔واقعہ سہہ پہر3 بجے کے قریب تھانہ کوہسار کی حدود میں پیش آیا۔نوجوان عتیق اسلام آباد کے نواحی علاقے تہاڑ کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی امریکی ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہے تھے۔ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث مسٹر جوزف کوگرفتار نہیں کیا۔ تاہم امریکی سفارتخانے کی گاڑی کوتھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی اہلکار کیخلاف وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی ہدایت ملنے پرسفارتی قوانین کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا۔سے رابطہ ہے، تحقیقات میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش ہومی سائٹ یونٹ کے حوالے کردی گئی ہے، لواحقین کی درخواست پر ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی جائے گی، امریکی سفارتخانے نے تاحال رابطہ نہیں کیا، سفارتکار کے پاس لائسنس تھا یا نہیں فی الحال علم نہیں ھے ….