ا سلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) انٹر میڈیا رسجا آ زادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں بول نیوز کی ٹیم نے رسجا کی ٹیم کو2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں رسجا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 88 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، رسجا کی طرف سے حامد میر نے 25 رنز بنائے جبکہ بول نیوز کی طرف سے عرفان شکیل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو ا ب میں بول نیوز نے ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا بول نیوز کی طرف سے عرفان شکیل نے 20 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کے حقدار بنے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سما ٹی وی نے اے آر وائی کو شکست دے دی میچ کے مہمان خصوصی ایم این ار زین قریشی، ایم پی اے احمد کنڈی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی اعوان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے







