الیکشن ایکٹ 2017ختم نبوت کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد( خصو صی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے IHC)الیکشن ایکٹ 2017ختم نبوت کیس سے متعلق فیصلہ سنا دیا ھے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے مطابق جھوٹ بولنے والا مجرم ہے۔فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راجہ طفر الحق کی رپورٹ مفصل اور جامع ہے۔ختم نبوت کا معاملہ حساس ہے۔پارلیمنٹ نے اس متعلق اہم کا کیا ہے۔آئین نے سب کو حقوق اور مذہب کی اجازت دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس اپنے سب ملازمین کا مذہب کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نادار مذہب کے حوالے سے سب سے بیان حلفی لے۔ سرکاری،نیم سرکاری اور حساس اداروں میں کام کرنے والوں سے بھی بیان حلفی لینے کا حکم دیا گیا ہے ۔جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ عقیدہ ختم نبوت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔یاد رہے جسٹس شوکت عزیز نے اس کیس سے متعلق 7مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔