اتحاد بین المسلمین وقت کی اھم ضرورت ہے، اصغر علی مبارک امیدوار ضمنی انتخاب حلقہ این اے60 راولپنڈی

راولپنڈی (پریس ریلیز ) ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اور امیدوار ضمنی انتخاب حلقہ این اے60 راولپنڈی شہر اصغر علی مبارک نے کہا ھےکہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اھم ضرورت ہے۔محرم الحرام میں ہمیں اتحاد پیدا کر نے کی ضرورت ہے، عوامی رابطہ مہم کے دوران راولپنڈی میں مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ھوے ضمنی انتخاب کیلئےپاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے60 راولپنڈی اصغر علی مبارک نے کہا کہ محر م کے مقد س مہینے میں با ہمی اختلا فا ت بھلا کر اتحاد و اتفا ق پید ا کر ناچاہیے، اسلا م امن ،محبت اور بردا شت کا مذہب اور فر قہ واریت کی نفی کر تا ہے,مسلما نو ں کے درمیا ن ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اپنا کر دار ادا کر ناچاہیے، انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور فر قہ پر ستی کا مقا بلہ کرنے کے لیےبا ہمی اختلا فات کوبھلا کر ایک جا مع حکمت عملی بنا نے کی ضرورت ہے ,انھوں نے کہا کہ ھمیں محرم الحرام کی حقیقی روح پر عمل کر نا چا ہیے جو ایثار ، قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے.محرم الحرام میں ہمیں ہر قسم کے تعصب اور طبقاتی فرق بچنا چاہیے اانہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت ضرورت ہے کہ پاکستان عوامی لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔ پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے60 راولپنڈی اصغر علی مبارک نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام آزمائےہوئے سیاستدانوں کو مسترد کرکے باشعور قیادت کو منتخب کریں اور چودہ اکتوبر کو ہاکی کے نشان پر مہر لگا کر اھل قیادت منتخب کریں ….