آصف زرداری کے ریمارکس پر دلبرداشتہ نومنتخب سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تیاری کرلی
اسلام آباد( خصو صی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے

) پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تیاری کرلی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نومنتخب سینیٹررضا ربانی کومنانے کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعا ت کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے رضا ربانی سے متعلق تحفظات کااظہار کیا تھا۔جس کے باعث رضاربانی انتہائی دلبرداشتہ تھے اور اب ان کابطور سینیٹر حلف نہ لینے کاامکان ہے۔تاہم پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت رضاربانی کومنانے میں مصروف ہے۔ذرائع کادعوئ ہے کہ رضا ربانی پیپلزپارٹی نہیں چھوڑیں گےتاہم انہوں نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کا کہا ھے یہ ہی وجہ تھی کہ ۔پیپلزپارٹی کے نومنتخب رضا ربانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کے باوجود اجلاس کی صدارت نہیں کی۔چیئر مین سینٹ رضا ربانی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔ایک نجی ٹی وی نے رضا ربانی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بطور چیئرمین سینیٹ آئین کی بالا دستی کا تحفظ رضا ربانی کی اولین ترجیح رہی،بطور چیئرمین سینیٹ حکومت وقت کیخلاف سب سے زیادہ رولنگ رضا ربانی نے دیں،بطورچیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ن لیگ کی حکومت کے خلاف 73 رولنگز دیں۔سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار رضا ربانی نے وفاقی وزراء کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی،بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی رکنیت بھی معطل کی،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنے پہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کی سخت سرزنش کی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وفاقی حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے لیے دس دن کی مہلت دی،خصوصی کمیٹی کے قیام سے اٹھارہویں ترمیم پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا،وفاقی و زراء کے ایوان میں نہ آنے کے خلاف بطور چیئرمین سینیٹ احتجاجاً کام چھوڑا۔پارٹی قیادت کے بیان پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی دل گرفتہ ہوئے ہیں .