
آزاد کشمیر الیکشن ڈے پر جھگڑا ,2 افراد جاں بحق دو زخمی۔ کوٹلی آزاد کشمیر ایل اے 38 جموں 5 میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے کارکنان میں فائرنگ ۔فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق دو زخمی ۔۔کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہونے والے تصادم اور جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک جماعت کا کارکن ھلاک ہو گیا، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی کوٹلی راجہ محمد اکمل خان کے مطابق ھلاک نوجوان کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے ادھر مظفر آباد کے حلقہ ایل اے 27 کے پولنگ اسٹیشن کوپرا گلی میں بھی 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد وہاں پولنگ کاعمل رک گیا ہے۔ مٹھی جنڈی میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم ھوا مقامی رہنما امین گرداور کے بھائی چودھری ظہیر فائرنگ سے جان بحق ہو گئے جبکہ رمضان اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق امیدوار اسمبلی چودھری اقبال اپنا ووٹ پول کرنے جا رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی نے انھیں تھہڑ مارا جس سے جھگڑا شروع ہوالڑائی پھیلتی پھیلتی پرائی مٹھی جنڈ اور دیگر سٹیشنون تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں مٹھی جنڈ فائرنگ ہوئی اور ظہیر نامی شخص جان بحق ہو گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولنگ کا عمل روک دیا گیا ۔ مظفر آباد کے پولنگ اسٹیشن گوجر بانڈی میں میڈیا کو پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے اور کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔وہاں تعینات پریزائڈنگ افسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مظفر آباد کے پولنگ اسٹیشن گوجر بانڈی میں میڈیا کو پولنگ کے عمل کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔پریزائڈنگ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آر او آفس سے ہدایت ہے کہ پولنگ کے عمل کی ویڈیو نہ بنانے دی جائےگوجرانوالہ میں پولیس نے پولنگ اسٹیشن کے باہر مسلم لیگ نون کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا۔انتخابی کیمپ گوجرانوالہ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2 کے باہر لگایا گیا تھا۔گوجرانوالہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انتخابی کیمپ پولنگ اسٹیشن سے 300 میٹر سے کم فاصلے پر لگایا گیا تھا۔گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نون لیگی کارکنان کو 300 میٹر کے فاصلے پر انتخابی کیمپ لگانے کا کہا گیا ہے۔کراچی میں آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں 2 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے، کشمیر وادی ون ایل اے 40 کے لیے شاہ فیصل کالونی میں واقع پولنگ اسٹیشن میں پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا گیا۔کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع گورنمنٹ اسکول میں 2 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں جہاں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 اور ایل اے 40 کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔اسی طرح کیماڑی کے علاقے میں واقع گورنمنٹ ماڈل اسکول جیکسن بازار میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔پولنگ اسٹیشن میں عملہ ووٹرز کے اندراج اور ان کی رہنمائی کے لیے موجود ہے، اس پولنگ اسٹیشن میں 150 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔کراچی میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سخت ہے، رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات ہے۔آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں پاکستان تحریکِ انصاف، مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹر حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان بھر میں رہنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری ووٹر بھی آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے۔آزاد کشمیر میں موجود کُل 32 لاکھ 20 ہزار 793 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 4 لاکھ 5 ہزار 253 مہاجرین بھی ووٹ دیں گے۔الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کردی گئی ہے، 40 ہزار پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔سابق وزرائے اعظم اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ خواجہ فاروق سے ہورہا ہے، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صاحبزادہ اشفاق ظفر مدِمقابل ہیں، جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ نون کے امید وار چوہدری سعید آمنے سامنے ہیں۔مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک پاکستان کے 33، 33 امیدوار آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
مسلم کانفرنس کے 32 اور جماعتِ اسلامی کے 28 امید وار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہکہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی پوری معاونت حاصل رہی ہے، الیکشن میں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہو گا۔چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر سے کہا ہے کہ نتائج کا موقع پر اعلان کریں اور پولنگ ایجنٹ کو نتائج کی کاپی دیں۔ لاہور میں 3 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 19 حساس اور 3 نارمل قرار دیئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہےآزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ کے دوران پشاور میں قائم پولنگ اسٹیشن کے عملے نے کام سے انکار کر دیا, پشاور میں بھی حلقہ ایل اے 39 جموں 6 پر پولنگ کے لیے گورنمنٹ شہید حسنین علی شاہ ہائر سکینڈری اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا,گورنمنٹ شہید حسنین علی شاہ ہائر سکینڈری اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ افسر اور اسکول پرنسپل کے درمیان بجلی کی بندش پر ہاتھا پائی ہوئی,بعدازاں پولنگ عملے اور اسکول پرنسپل کے درمیان صلح کروا دی گئی جس کے بعد پولنگ کاعمل دوبارہ شروع ہو گیا,









