T20 World Cup; New Zealand defeated, Pakistan’s hopes for semi-finals remain intact.. Sri Lanka must beat by 65 runs (Asghar Ali Mubarak)…ٹی 20 ورلڈ کپ; نیوزی لینڈ کو شکست ، سیمی فائنل کے لیےپاکستان کی امیدبرقرار..سری لنکا 65 رنز سے ہرانا ہوگا(اصغر علی مبارک )….. ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا اہم مقابلہ آج، 28 فروری 2026 شام 7:00 بجے (مقامی وقت) / 6:30 بجے (پاکستان وقت) پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کینڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے نہ صرف یہ میچ جیتنا ہے بلکہ اپنے رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو کل سری لنکا 65 رنز سے ہرانا ہوگا۔ اگر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔








واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہےٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ پاکستان سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہےورنہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔،جنوری 2026 (ٹی 20 سیریز): پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کیا جہاں 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی (ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا)۔پاکستان کو سپر 8 میں انگلینڈ کے خلاف قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔
ٹام بینٹن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ریحان احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 2 اور جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری اور لوکی فرگیوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔. The crucial match between Pakistan and Sri Lanka in the Super 8 stage of T20 World Cup 2026 will be played today, February 28, 2026 at 7:00 PM (local time) / 6:30 PM (Pakistan time) at the Pelekale International Cricket Stadium, Kandy. Pakistan not only has to win this match to remain in the race for the semi-finals but also improve its run rate. Pakistan has to beat Sri Lanka by 65 runs tomorrow to reach the semi-finals. If Sri Lanka bats first, Pakistan will have to chase the target and achieve the desired target in 13 overs.
It should be noted that England has already qualified for the semi-finals. Sri Lanka is already out of the semi-final race. England defeated New Zealand in a thrilling encounter in the T20 World Cup 2026, after which Pakistan’s hopes of reaching the semi-finals remain alive. Pakistan can reach the semi-finals by defeating Sri Lanka by a large margin, otherwise New Zealand will reach the semi-finals with 3 points due to net run rate.,January 2026 (T20 series): Pakistan toured Sri Lanka where the 3-match series ended 1-1 (one match was washed out due to rain). Pakistan faced a close defeat against England in the Super 8s, while the match against New Zealand was inconclusive due to rain.
In the match played in Colombo, England achieved the target of 160 runs set by New Zealand for the loss of 6 wickets in the last overs.
Tom Benton was outstanding with 33 runs, Will Jacks played a match-winning innings of 32 runs off 18 balls, Rehan Ahmed was outstanding with 19 runs.
Captain Harry Brook was dismissed for 26 runs, Phil Salt 2 and Jos Buttler returned to the pavilion without scoring any runs.
For New Zealand, Rachan Ravindra took three wickets, Matt Henry and Lockie Ferguson took one wicket each.



