Prime Minister and Field Marshal meet Saudi Crown Prince; Agree to expand bilateral cooperation ……. …… (Asghar Ali Mubarak)………….Pakistan and Saudi Arabia have historic brotherly relations, both countries have mutual cooperation in various fields including culture, economy, trade and defense,
The Prime Minister is paying this visit at the invitation of Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman, Prime Minister Shehbaz Sharif held an important meeting with Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman in which it was agreed to expand bilateral cooperation in various fields.
According to the released statement, Shehbaz Sharif invited Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman to pay an official visit to Pakistan, which the Crown Prince accepted.
The two leaders reaffirmed the deep, strategic and brotherly relations between Pakistan and Saudi Arabia.
On this occasion, Prime Minister Shehbaz Sharif extended Eid greetings to Saudi King Salman bin Abdulaziz and Crown Prince Muhammad bin Salman and appreciated the hospitality and services of Hajj pilgrims from all over the world.
Prime Minister Shahbaz Sharif appreciated Saudi Arabia’s proactive role during the recent tensions between Pakistan and India and its firm commitment to promoting peace and stability in the region and beyond.
He highlighted Pakistan’s policy of restraint in confronting Indian aggression and expressed his resolve that lasting peace in South Asia can only be achieved through dialogue. Shahbaz Sharif thanked the Custodian of the Two Holy Mosques and the Crown Prince for their remarkable efforts to ensure a safe and spiritual experience of Hajj.
The two leaders also discussed in detail the dire humanitarian situation in Gaza. Shahbaz Sharif invited Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman to pay an official visit to Pakistan, which the Crown Prince accepted.
It is to be noted that Prime Minister Shahbaz Sharif is in Saudi Arabia on a two-day visit and had also performed Umrah yesterday. The doors of the Kaaba were specially opened for the Pakistani delegation. The Prime Minister and the Army Chief performed Nawafil prayers in the Kaaba along with the delegation and thanked Allah Almighty for the great victory of the Marsus Foundation.
The Prime Minister and the Field Marshal, along with the delegation, thanked Allah Almighty for Pakistan’s recent achievements in the economic field and measures for public welfare, and offered special prayers for the country’s progress and prosperity as well as for the Muslim Ummah, especially the oppressed Kashmiri and Palestinian Muslim brothers and sisters.
Prime Minister Shehbaz Sharif and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman congratulated each other on Eid al-Adha. The meeting reviewed the historical relations between Saudi Arabia and Pakistan and agreed to further expand bilateral cooperation. The meeting between the Prime Minister and the Saudi Crown Prince discussed economic, security and defense cooperation, the regional situation and joint efforts for peace and stability. According to Saudi media, Prime Minister Shehbaz Sharif met with Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman at the Minneapolis Palace, where Deputy Prime Minister Ishaq Dar and Field Marshal Syed Asim Munir were also present. The Prime Minister attended the lunch hosted by the Crown Prince as a special guest. The Prime Minister’s being the special guest is a reflection of the long-standing relations between the two countries and Pakistan’s diplomatic achievements. The two leaders congratulated each other on Eid. In the meeting, they discussed strengthening the long-standing relations between the two countries and cooperation in various fields. Prime Minister Shehbaz Sharif was given a special welcome by the Saudi Crown Prince and Crown Prince Mohammed bin Salman himself drove the Prime Minister to attend the lunch.According to the statement, Shahbaz Sharif extended an invitation to Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman to pay an official visit to Pakistan, which the Crown Prince accepted. During the meeting, the two leaders reaffirmed the deep, strategic and brotherly relations between Pakistan and Saudi Arabia. On this occasion, Prime Minister Shahbaz Sharif extended Eid greetings to Saudi King Salman bin Abdulaziz and Crown Prince Muhammad bin Salman and appreciated the hospitality and services of Hajj pilgrims from around the world. Prime Minister Shahbaz Sharif appreciated Saudi Arabia’s proactive role during the recent tensions between Pakistan and India and Saudi Arabia’s firm commitment to promoting peace and stability in the region and beyond. He highlighted Pakistan’s policy of restraint in confronting Indian aggression and expressed his resolve that lasting peace in South Asia can only be achieved through dialogue. Shahbaz Sharif thanked the Custodian of the Two Holy Mosques and the Crown Prince for their remarkable efforts to ensure a safe and spiritual experience of Hajj. The two leaders also discussed the dire humanitarian situation in Gaza in detail. Shahbaz Sharif invited Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman to pay an official visit to Pakistan, which the Crown Prince accepted. A very fruitful meeting was held with the Saudi Crown Prince, and he thanked him for his cooperation with Pakistan in financial matters. The Prime Minister further said that the Future Investment Initiative is a visionary project of the Saudi Crown Prince, and it was reiterated in the meeting with the Saudi Crown Prince that he is very concerned about Pakistan and the Pakistani people. The Prime Minister said that he thanked the Crown Prince for his invaluable cooperation in obtaining the IMF program, without which we could not have obtained the IMF program. The Prime Minister further said that it is hoped that this is our last IMF program and after this, Pakistan will move towards economic development and prosperity through hard work and holding the hand of the brotherly country Saudi Arabia. On this occasion, the Prime Minister thanked Saudi Arabia for its wonderful hosting of 2.5 million Pakistanis and said that God willing, Pakistan will prepare more skilled workers for Saudi Arabia who will play an important role in Saudi Arabia’s development program.

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ;دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ……. …… (اصغرعلی مبارک )………….پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ثقافت، معیشت، تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون رکھتے ہیں، وزیر اعظم یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کر لیا۔ملاقات کی میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عید کی مبارک باد پیش کی اور دنیا بھر کے عازمین حج کی مہمان نوازی اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے فعال کردار اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے پختہ عزم کو سراہا۔ انھوں نے بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی تحمل کی پالیسی کو اجاگر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ شہباز شریف نے نے حج کے محفوظ اور روحانی تجربے کو یقینی بنانے کے لئے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی قابل ذکر کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کر لیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ روز عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔ پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیا۔
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کیلئے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید الاضحیٰ پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی،ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں معاشی، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےمنیٰ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے ولی عہد کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم کا مہمان خصوصی ہونا دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلاکر وزیراعظم کو ظہرانے میں شرکت کے لیے لے کر گئے۔ ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں، سعودی کابینہ، سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے دوران گذشتہ شب عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا جس کے بعد انہوں نے نوافل کی ادائیگی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، آزمودہ اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے جو باہمی احترام اور سٹریٹیجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کی اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی عزم کا اعادہ بھی ہے، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کثیر جہتی تعاون کے نئے امکانات کھولنے کا باعث بنے گا۔یاد رکھیں 20 مارچ 2025 کووزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پربھی بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں کی پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی عالمی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیاتھا۔یاد رہے کہ 4 دسمبر 2024 کوسعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی تھی۔ شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی سمیت غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔ اس دوران وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تھی سعودی ولی عہد نے شہباز شریف سے 6 ماہ میں پانچویں ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان محبت اور باہمی احترام کو اجاگر کیاتھا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا تھااور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان ظاہر کیاتھا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا تھااور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کیاتھا۔ وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے خوشگوار ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھاکہ پاکستان اور سعودیہ کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔ ولی عہد نے اس بات پر زور دیاتھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیاتھا۔ ولی عہد نے وزیر اعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ اپنے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ 2 دسمبر 2024پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 56 کروڑ ڈالر کے 7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی مختصر مدت میں دونوں ممالک کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے بیان میں بتایا گیاتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہواتھا۔ وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی تھی بتایا گیا تھاکہ قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں سے 7 کو معاہدوں کی شکل دی جاچکی ہے جن کی مالیت 56 کروڑ ڈالر ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ سعودی عرب کے ساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے۔یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2024 کوسعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا تھاکہ حالیہ دورہ پاکستان میں 27مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن کےتحت 2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا تھا تاہم اب ان مفاہمتی یادداشتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوچکی ہے اور سرمایہ کاری کا حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہاتھاکہ پاکستان کے ساتھ طے پانے والی 5 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور ان کے لیے سرمایہ بھی فراہم کیا جاچکا ہے، یہ منصوبے پاک سعودی اقدار میں اضافے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ ان میں سے کچھ معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان سے برآمدات ہوئی ہیں اور ایک سعودی سرمایہ کار نے پہلے ہی ایک مربوط میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے زمین حاصل کر لی ہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہاتھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، س موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی عملدر آمد شروع کردیا، سعودی ولی عہد کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے، سعودی ولی عہد سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ ہوا تھا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلیے بہت فکر مند ہیں۔ وزیراعظم نے کہا تھاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں انتہائی قیمتی تعاون کرنے پر ولی عہد کا شکریہ اداکیا تھاجس کے بغیر ہم آئی ایم ایف پروگرام حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ وزیراعظم نے مزید کہا تھاکہ امید ہے کہ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے اور اس کے بعد پاکستان سخت محنت اور برادر ملک سعودی عرب کا ہاتھ تھام کر معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے 25 لاکھ پاکستانیوں کی شاندار میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاتھا کہ انشااللہ پاکستان سعودی عرب کے لیے مزید ہنر مند تیار کریں گے جو سعودی عرب کے ترقیاتی پروگرام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔