Asia Cup: Pakistan defeats Sri Lanka by 5 wickets …ایشیا کپ : پاکستان کی سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست …
.(اصغر علی مبارک )………ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔ پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظبی میں مد مقابل ہیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ رہے۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی۔ایسے میں کامندو مینڈس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھن نسنکا 8، کوشل مینڈس صفر، پریرا 15، آسالنکا 20، ہاسارنکا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے یوں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 5 کھلاڑی 80رنز کے مجوعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 47، صائم ایوب 2 اور کپتان سلمان علی آغا 5 رنز ، محمد حارث 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایسے میں محمد نواز اور حیسن طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور پاکستان کو اہم جیت دلوا کر فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھی۔واضح رہےکہ ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.(Asghar Ali Mubarak)………Pakistan defeated Sri Lanka in the Super 4 stage of the Asia Cup T20 tournament and gained 2 important points. Pakistan achieved Sri Lanka’s target of 134 runs at the loss of wickets in overs. In the Super 4 stage, Pakistan and Sri Lanka teams will face each other in Abu Dhabi. Where Pakistan captain Salman Ali Agha won the toss and invited Sri Lanka to bat first. Pakistan did not change its team for the match. Only the players who played the match against India were part of the playing eleven. Sri Lanka scored 133 runs for the loss of 8 wickets in the stipulated 20 overs. Kamindu Mendis stood out by scoring 50 runs. Pakistan started brilliantly and sent half of the Sri Lankan team to the pavilion for 58 runs. In such a situation, Kamindu Mendis batted responsibly and scored 50 runs. For Sri Lanka, Pathan Nishanka scored 8, Kaushal Mendis 0, Perera 15, Asalanka 20, Hasaranka 15 while Karunaratne remained not out with 17 runs. Thus, Sri Lanka scored 133 runs against Pakistan for the loss of 8 wickets in the stipulated 20 overs. For Pakistan, Shaheen Afridi took 3 wickets, Haris Rauf and Hussain Talat took 2 wickets each. Abrar Ahmed dismissed one player. In pursuit of the target, Pakistan faced difficulties initially, 5 players returned to the pavilion with a combined score of 80 runs. Sahibzada Farhan 24, Fakhar Zaman 47, Saim Ayub 2 and captain Salman Ali Agha scored 5 runs, Muhammad Haris was out for 15 runs. In such a situation, Muhammad Nawaz and Hussain Talat batted responsibly and gave Pakistan an important victory and kept the hope of reaching the final alive.





