وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور چین تزویراتی شراکت داری کا عزموزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے دونوں فریق قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

وہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رواں سال مئی میں اپنے دورہ چین کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے دونوں فریق قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام باہمی فوائد سے مستفید ہو سکیں۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ، افغانستان اور جنوبی ایشیا سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کو اپنا آہنی بھائی سمجھتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کی سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔\

Prime Minister Shehbaz Sharif vows Pakistan-China strategic partnership巴基斯坦总理谢赫巴兹·谢里夫承诺建立巴基斯坦与中国的战略伙伴关系