Dhaka; Pakistan’s Mir Hamza Kasi wins gold in South Asian Karate Championship,….. Hafiza Iqra, Rabia Farooq and Laiba Zia win bronze medals…ڈھاکہ ;ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کےمیر حمزہ کاسی کا گولڈ میڈل ,….. حافظہ اقرا، رابعہ فاروق اور لائبہ ضیاءکے برونز میڈلز…
( اصغر علی مبارک)
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ 10 ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کر دی۔ 5 روزہ عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واپڈا کے ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 1 سونے، 1 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں سمیت 6 میڈلز اپنے نام کیے۔ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کے میر حمزہ کاسی نے لاجواب تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر-21 کیٹگری میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسی ایونٹ کی سینئر 75 کلوگرام کیٹگری میں بھی سخت مقابلے کے بعد برونز میڈل حاصل کر کے دوہری کامیابی اپنے نام کی۔میر وایس خان کا سلور میڈلمردوں کے 61 کلوگرام کے مقابلوں میں واپڈا کے میر وایس خان نے حریف کھلاڑیوں کو دھول چٹاتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور ملک کے لیے سلور میڈل جیتا۔ خواتین کے مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں:حافظہ اقرا منور نے 45 کلوگرام کیٹگری میں شاندار کارکردگی پر برونز میڈل حاصل کیا۔رابعہ فاروق نے 50 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔لائبہ ضیاء نے 55 کلوگرام کیٹگری میں حریف کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کیا۔ واپڈا اسپورٹس بورڈ نے ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں اس یادگار اور تاریخی کامیابی پر تمام کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔


(Asghar Ali Mubarak)
Pakistan’s athletes created history in the 10th South Asian Karate Championship held in the capital of Bangladesh, Dhaka. WAPDA athletes representing Pakistan in the 5-day world championship won a total of 6 medals, including 1 gold, 1 silver and 4 bronze medals. During the championship, Pakistan’s Mir Hamza Kasi won the gold medal for the country in the Under-21 category, demonstrating excellent technique. He also won a double victory in the senior 75 kg category of the same event by winning a bronze medal after a tough competition. Mir Wais Khan’s silver medal In the men’s 61 kg competition, WAPDA’s Mir Wais Khan reached the final by beating his rivals and won a silver medal for the country. In the women’s various weight categories: Hafiza Iqra Munawar won a bronze medal for her outstanding performance in the 45 kg category. Rabia Farooq won a bronze medal in the 50 kg category. Laiba Zia won a bronze medal by defeating her opponent in the 55 kg category. The WAPDA Sports Board congratulated all the players on this memorable and historic achievement in the South Asian Championship. Board officials say that WAPDA players have once again proven that they have the full potential to raise the flag of Pakistan at the global level.





