پاکستان کے ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم اپنی پہلی تھرو ضائع کر بیٹھے، جبکہ ان کی دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی، فائنل میں ارشد ندیم 12 کھلاڑیوں میں 9ویں نمبر پر رہے۔

سری لنکا کے رومیش تھارانگا 4 تھرو کے بعد پہلے نمبر پر ہیں، ان کی بہترین تھرو 89.75 میٹر ہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر ہیں، نیرج کی بہترین تھرو 85.83 میٹر رہی۔

دفاعی چیمپئن ارشد ندیم اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں اترے تھے، انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔