پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سےراولپنڈی میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سےراولپنڈی میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ہوم سیریز کا آغاز ہوگا
دونوں ٹیمیں آج شام6 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گی
قومی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے
دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے
سری لنکن ٹیم 2019ء کے بعد پہلی بار مختصر فارمیٹ کی دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے
ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 31 میچز کھیلے جا چکے ہیں
18 میچز میں پاکستان جبکہ 13 میچز میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات رہیں گے
سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پر 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا
اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات رہیں گے