جنوبی کوریا کے خلاف دوسرا ہاکی ٹیسٹ میچ ,پاکستان جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر امید..
اسلام آباد:(پی پی اے) پاکستان قومی ہاکی ٹیم آج ہفتہ یکم اگست 2026ء کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جنوبی کوریا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پر امید ہے . باقی ٹیسٹ میچز 4 اگست اور 7 اگست 2026 کو کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ میچز کا مقصد 2026 ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ 10 رینکنگ میں واپسی ہے۔
یہ چار میچوں پر مشتمل سیریز اگلے ورلڈ کپ 2026ء سے قبل قومی کھلاڑیوں کا مورال اور اعتماد بلند کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی 1-0 کی برتری حاصل ہے جہاں گرین شرٹس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ پہلے میچ میں سفیان خان نے دو پنالٹی کارنرز کو گول میں تبدیل کیا جبکہ کپتان ابو بکر محمود نے بہترین فیلڈ گول داغ کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ دوسری جانب، جنوبی کوریا کی ٹیم اپنے تجربے اور مضبوط دفاع کی بدولت سیریز برابر کرنے کے لیے سرتوڑ کوشش کرے گی ,یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:15 بجے شروع ہوگا اور فیڈرل کیپیٹل میں دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد بین الاقوامی ہاکی کی واپسی پر شائقینِ کھیل میں شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت رکھا ہے تاکہ نوجوان ٹیم کو بھرپور عوامی سپورٹ مل سکے۔

2nd Hockey Test Match Against South Korea, Pakistan Hopeful to Continue Winning Streak..
ISLAMABAD: (PPA) The Pakistan national hockey team is hopeful of continuing its winning streak in the second Test match against South Korea today, Saturday, August 1, 2026 at the Naseer Banda Hockey Stadium in Islamabad. The remaining Test matches will be played on August 4 and August 7, 2026. The aim of the Test matches is to return to the top 10 rankings for the 2026 World Cup.
This four-match series is of utmost importance to boost the morale and confidence of the national players before the next World Cup 2026. Pakistan already has a 1-0 lead in the series where the Green Shirts had defeated South Korea 3-1 in the first Test match. In the first match, Sufyan Khan converted two penalty corners into goals while captain Abu Bakr Mahmood scored an excellent field goal to ensure the team’s victory. On the other hand, the South Korean team, with its experience and strong defense, will try its best to level the series. The match will start at 5:15 PM Pakistan time and there is a lot of excitement among the fans as international hockey returns to the federal capital after more than two decades. The Pakistan Hockey Federation (PHF) has kept the entry to the stadium completely free to encourage the public so that the young team can get full public support.

During the Pakistan vs South Korea international match in Islamabad, senior Pakistani sports journalist Asghar Ali Mubarak presented ‘Sports Times International’ souvenirs to South Korean Ambassador Park Ki-jun, IPC and Pakistan Hockey Federation President Mohiuddin Ahmed Wani.

اسلام آباد بمقابلہ جنوبی جنوبی کوریا کے میچ کے دوران پاکستانی اسپورٹس صحافی اصغر علی نے جنوبی کوریا کے سفیر پارک سی جون، آئی پی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کو ’اسپورٹس ٹائمز‘ کے سوٹیئرز پیش کیے۔